• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی بحالی حقیقی؛ پاکستان کی معیشت کا سری لنکا سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) معاشی تھنک ٹینک ا کنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحالی حقیقی ہے پاکستان کی معیشت کا سری لنکا سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان کی معیشت کو سری لنکا کے ناکام ماڈل سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کو قانونی طریقوں سے بڑھایا ہے۔معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سری لنکا کی طرح اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو ضائع نہیں کر رہا ،پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کو قانونی طریقوں سے بڑھایا ہے ،2023 میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالرز تھے جو18 جولائی 2025 کو 14 ارب 46 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید