• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ بھٹو کے پاکستان آنے کے بعد پارٹی کا اعلان کرونگا، ذوالفقار بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی کوئی سپورٹ نہیں ہے، میری بہن فاطمہ بھٹو پاکستان آ رہی ہیں انکے ساتھ پارٹی کا اعلان کرونگا، اس وقت پیپلز پارٹی ہائی جیک ہوچکی ہے ہم زرداری لیگ کو مسترد کرتے ہیں،یہ پیپلز پارٹی وہ نہیں جو میرے دادا ذوالفقار علی بھٹو اوروالد میر مرتضیٰ بھٹو شہید کی تھی، ہم پی پی پی کے ساتھ کبھی بھی نہیں کام کرینگے، ہر کوئی پی ٹی آئی کی پالیسی کے ساتھ نہیں ہے، میں لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔ اس بات کا اعلان کیا انہوں نے منگل کو اپنی رہائش گاہ 70 کلفٹن میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید