• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو ایک اور جھٹکا، ٹرمپ کا خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ کو خط

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتہاپسند حکومت کوعالمی سطح پر ایک بارپھرسبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے مودی سرکار کو سفارتی محاذ پر ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے خالصتان تحریک کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو خط لکھ دیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے خط میں امریکی شہریوں کے حقوق اور سلامتی کے لیے لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے خط میں واضح کیاکہ میں اپنے شہریوں، اپنی قوم اور اقدار کو سب سے پہلے رکھتا ہوں، جب امریکا محفوظ ہوگا، تبھی دنیا بھی محفوظ ہوگی۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں اپنے شہریوں کے حقوق اور سلامتی کے لیے لڑنا کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ارسال کردہ خط اپنی ایکس پوسٹ میں شیئر کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 17اگست کو واشنگٹن میں خالصتان تحریک کا ریفرنڈم ہونا ہے۔
اہم خبریں سے مزید