• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر اتوار کو پاکستان آئیں گے

اسلام آباد(صالح ظافر)ایران کے صدر مسعود پزشکیان2روزہ دورے پر اتوارکو پاکستان آئیں گے ۔ صدر کا عہدہ سنبھالنے اوراسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ باوثوق ذرائع نے دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معزز مہمان کا استقبال ایئرپورٹ پر کریں گے۔ صدر کا یہ دورہ جون میں اسرائیل کی جارحیت کے دوران پاکستان کے حمایتی کردار کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہے۔ صدر مسعود پزشکیان جی ایچ کیو راولپنڈی بھی جائیں گے جہاں وہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصب میزبان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں برادر اور ہمسایہ ممالک کے درمیان باضابطہ بات چیت وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی اور دونوں ممالک کئی مفاہمت کی یادداشتوںپر دستخط کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری ایران کے صدر کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید