کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک ‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم چینی کے مسئلے کا مستقل حل چاہتے ہیں تاکہ کسی کو فائدہ دینے یا غلطی کا تاثر نہ ہو چینی کی قلت میں ذخیرہ اندوزی بھی شامل ہے اور اس پر ایکشن لینا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ترجمان بانی پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ چینی ملیں حکومتی لوگوں کی ہیں اور امپورٹ ایکسپورٹ کا فیصلہ بھی حکومت کے ہاتھ میں اور یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے۔پاکستان کسان اتحاد کےصدر خالد کھو کھر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں پیٹ کی خاطر متحد ہیں کسان دشمن قانون سب نے مل کر منظور کیا اور ایک آزاد امپورٹ ایکسپورٹ اتھارٹی وقت کی ضرورت ہے۔