کراچی (اسٹاف رپورٹر) مبینہ ٹاؤن پولیس نے گزشتہ روز جامعہ کراچی کی بس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی ۔جامعہ کراچی کے پوائنٹ (بس) پر فائرنگ کا واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا تھا جس کی اطلاع مبینہ ٹاؤن تھانے کو انتظامیہ کی جانب سے منگل کی شب دی گئی تھی جس کے بعد پولیس کو واقعہ کا علم ہوا پولیس نے بتایا کہ واقعہ بس اور کار سوار کے درمیان کسی تلخ کلامی کے باعث پیش آیا تھا۔ پولیس نے بس پر فائرنگ کرنے والے ملزم بلال کو گلستان جوہر بلاک 15 سے گرفتار کر کے اسلحہ اور کار برآمد کرلی جس سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ائیر گن سے فائر کیا تھا۔