• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر مسعود پز شکیان کے دورہ لاہور کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات

لاہور (آصف محمود بٹ ) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کل (ہفتہ) کو ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی روابط کے تناظر میں یہ دورہ غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے۔صدر کے دورہ لاہور کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ پاک فوج اور رینجرز کی مشترکہ نفری تعینات کی جا رہی ہے تاکہ صدارتی موومنٹ کے دوران کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت رینجرز کی ایک کمپنی اور پاک آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر تعینات کیا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 100اہلکار شامل ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید