• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی تقرر و تبادلے؛ شہزاد نواز چیمہ ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیو ر وکریسی تقرر و تبادلے ؛شہزاد نواز چیمہ ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات،ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس کا تبادلہ منسوخ،این ایچ اے ممبر فنا نس سید مظہر حسین شاہ کی خدمات ایف بی آر کو واپس،جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طارق محمود او ایس ڈی بن گئے ،ڈاکٹر عاصم حسین ڈپٹی سیکرٹری تعینات،عدیل اکبر اسلام آ باد ٹرانسفر۔ سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 20کے افسر شہزاد نواز چیمہ کو ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات کیاگیا ۔ شہزاد نواز چیمہ جوائنٹ سیکریٹری تخفیفِ غربت ڈویژن تعینات تھے۔ پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر محمد اختر عباس کا 28 جولائی کو خیبرپختونخوا حکومت سے کیا گیا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ۔ ان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔این ایچ اے کے ممبر فنا نس اور ان لینڈ ریو نیو سروس کے گریڈ بیس کے افسر سید مظہر حسین شاہ کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ان کے محکمے ایف بی آر کو واپس کردی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید