اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے جمعہ کے روزملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق ملاقات میں وزیر صحت نے ملک میں شعبہ صحت میں جاری منصوبوں اور اصلاحات کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزارت صحت کے امور پر گفتگو کی گئی ۔