• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی پریس کانفرنس ایرانی صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنیکی کوشش، وزیر اطلاعات

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس ایرانی صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنیکی کوشش ہے ، سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ان کی فیملی ریئل سٹیٹ مافیا کا حصہ ہیں، اپوزیشن کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہور ہی ، گھسا پٹا اعلامیہ لے آئےہیں، اُنہیں بخوبی معلوم ہےکہ ایرانی صدر دورہِ پاکستان کر رہے ہیں، پوری قوم کو ان کے دورے کا انتظار ہے، وہ دوست ملک کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، اُن کا پُرتپاک استقبال کیا جائےگا۔
اہم خبریں سے مزید