اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر د یے ۔سی ڈی اے میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 19 کی افسر نازیہ ابرار خان کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے پاکستان کی نائب مستقل مندوب یونیسکو، ہیڈکوارٹر، پیرس (فرانس) مقرر کیا گیا ۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے او ایس ڈی (جوائنٹ سیکرٹری) ارشد فرید خان اورڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن فہد احمد کو حال ہی میںقائم کی گئی پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی میںتعینات کیاگیا ۔ ڈپٹی سیکریٹری شگفتہ اقبال کا وزارتِ بحری امور سے صنعت و پیداوار ڈویژن، ڈپٹی سیکریٹری ظفر اقبال کا صنعت و پیداوار ڈویژن سے وزارتِ بحری امور اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسد علی کا پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن اسلام آباد تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں تعینات اِن لینڈ ریونیو سروس گریڈ 19 کے افسر عبدالرؤف کی خدمات ایف بی آر کو واپس کی گئی ہیں۔ تقرر کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر ڈاکٹر ارشد محمود کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا یاگیا ۔