• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہدم کیے گئے نسلا ٹاور بلڈنگ کا خالی پلاٹ نیلام کیا جائے گا

کراچی (اسد ابن حسن) سپریم کورٹ کی ہدایت کے تناظر میں شارع فیصل پر واقع کثیر منزلہ نسلا ٹاور جس کو پوری طرح منہدم کر دیا گیا تھا اب اس کی خالی زمین کو پھر نیلام کیا جائے گا۔ اب 780 مربع گز کے رقبے میں محیط پلاٹ کی نیلامی ہوگی جس کی محفوظ قیمت 81کروڑ 12لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ پلاٹ آئینی درخواست نمبر 9/2010جو نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ نے فیڈریشن آف پاکستان کے خلاف دائر کی تھی اس کے تناظر میں نیلامی 4ستمبر کو ہوگی۔ پلاٹ حاصل کرنے والی پارٹی کو بیسمنٹ، گراؤنڈ اور نو فلور تعمیر کرنے کی اجازت ہوگی۔ نیلامی سپریم کورٹ کی نگرانی میں آفیشل اسائنی آف کراچی کے تحت ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید