کراچی( جنگ نیوز)شہر قائد میں گزشتہ صبح مختلف علاقوں میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنادیا جب کہ آئندہ 3دن شہر پر بادل چھائے رہیں گے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بدستور چلتی رہیں گی اور درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جس سے موسم مرطوب اور خوشگوار رہے گا۔صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے تھرپارکر، بدین اور ٹھٹھہ کے علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے، جس سے مقامی سطح پر موسم میں تبدیلی آسکتی ہے۔