• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ویلز میں زلزلہ، رہائشی کھلے میدانوں کی طرف بھاگنے پر مجبور

ویلش کے ایک خوبصورت تفریحی مقام پر 1 اعشاریہ 6 کی شدت سے آنے والے زلزلے نے نارتھ ویلز کے مکینوں میں خوف و ہراس پیدا کردیا۔

برطانوی ذرائع کے مطابق مکانات لرز اٹھے اور رہائشی گھروں سے نکل کر کھلے میدانوں کی طرف بھاگنے پر مجبورہو گئے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ نے برٹش جیولوجیکل سروے کے مطابق بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 1 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے مرکز سے کئی میل دور تک اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ جولائی 1884 میں ویلز، انگلینڈ کے بیشتر حصوں اور آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے حصوں میں 5 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا، جس نے 65 میل تک اپنا اثر دکھایا، جس کے بعد تقریباً 4.3 کی شدت سے 80 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔

نارتھ ویسٹ ویلز اپنی تیز زلزلہ سرگرمیوں کے لیے معروف جانا جاتا ہے، جہاں1852، 1903 اور 1940 میں قابل ذکر زلزلے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

چھوٹے واقعات 1967 اور 1969 میں بنگور اور اینگلیسی میں رونما ہوئے، اس کے ساتھ بھی کئی قابل قدر واقعات رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید