• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ورلڈ نیزہ بازی ٹورنامنٹ فرانس نے جیت لیا

تصویر بشکریہ رپورٹر
تصویر بشکریہ رپورٹر

پہلا ورلڈ نیزہ بازی ٹورنامنٹ فرانس کی ٹیم نے جیت لیا۔

‎نیزہ بازی ایسوسی ایشن فرانس کے بانی چوہدری اشرف عارف سرمد مرالہ کی قیادت میں ٹیم نے سنگل اور سیکشن دونوں مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کرلی۔

نیزہ بازی کے شوقین افراد کا کہنا ہے ہمارے لیے یہ نہایت فخر کا لمحہ ہے کہ چوہدری اشرف عارف مرالہ، جو نیزہ بازی ایسوسی ایشن فرانس کے بانی ہیں اور حقیقی معنوں میں فخرِ مرالہ ہیں، انہوں نے اپنی شاندار قیادت اور رہنمائی کی بدولت اپنی ٹیم کو نیزہ بازی ورلڈکپ (برطانیہ) میں عظیم کامیابی دلوائی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی صرف ایک جیت نہیں بلکہ اتحاد، محنت، لگن اور ٹیم ورک کی شاندار مثال ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے اس کا سہرہ فخرِ مرالہ چوہدری اشرف عارف سرمد اور ان کی ٹیم کے سر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ جب قائد باحوصلہ، باہمت اور وژنری ہو تو ٹیم بڑی سے بڑی منزل سر کر سکتی ہے، اس تاریخی کامیابی پر ہم چوہدری اشرف عارف مرالہ سمیت پوری ٹیم جس میں چوہدری ظہیر مرالہ، چوہدری مدثر مرالہ، چوہدری ظاہرہی مرالہ اور چوہدری مصطفیٰ جہلم شامل ہیں ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اللّٰہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ یہ جذبہ، اتحاد اور محنت ہمیشہ قائم رہے اور آپ سب پاکستان، فرانس اور اپنے کلب کا نام دنیا بھر میں روشن کرتے رہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید