• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شِنگلز ویکسین ہارٹ اٹیک یا فالج کے خطرے کو 20 فیصد تک کم کر دیتی ہے، تحقیق

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

این ایچ ایس کی طرف سے 65 سے 79سال کی عمر کے درمیان مریضوں کو شدید مدافعتی دباﺅ والے مریضوں کو دی جانیوالی دوا شِنگلز ویکسین ہارٹ اٹیک یا فالج کے خطرے کو تقریباً 20 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

میڈرڈ میں یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کانگریس میں پیش کی گئی ایک نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ یہ ہر عمر کے بالغوں کو قلبی صحت کے فوائد فراہم کرتی ہے، انجکشن جو پہلے ڈیمنشیا کے خطرے میں کمی سے منسوب تھا 18سال یا اس سے زیادہ عمر کے بالغوں میں دل کے دورے یا فالج کے خطرے میں 18 فیصد اور 50 یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں16 فیصد کمی کے ساتھ منسلک تھا۔

یہ نتائج اس وقت سامنے آئے جب ہیلتھ سروس اگلے ہفتے انگلینڈ میں تمام امیونو کمپرومائزڈ بالغوں تک ویکسین تک رسائی کو بڑھانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ابتدائی انفیکشن کے بعد ویریلا زوسٹر وائرس دوبارہ فعال ہونے سے پہلے کئی دہائیوں تک اعصابی نظام کے اندر غیر فعال رہ سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی زندگی کے دوران تقریباً تین میں سے ایک فرد میں شنگلز پیدا ہوتے ہیں۔

انفیکشن عام طور پر دو سے چار ہفتوں تک رہتا ہے اور وہ لوگ جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے ان کو وائرس کی وجہ سے سنگین بیماری کا خطرہ ہوتا ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید