بلجیئم سے تعلق رکھنے والے یورپی صحافی سدریک گربہائے کی جموں و کشمیر کے بارے میں تصاویر اور ان کی تفصیلات پر مشتمل کتاب ’کشمیر: ویٹ اینڈ سی‘ کی تعارفی تقریب 5 ستمبر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک عالمی کُتب میلے کے دوران منعقد ہوگی۔
اس کتاب میلے میں 113 ممالک کے فوٹو گرافرز اور فوٹو گرافک مصنفین کا کام پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سدریک گربہائے نے 2 مرتبہ مقبوضہ کشمیر اور کئی مرتبہ آزاد کشمیر کا دورہ کیا ہے، جس کے دوران انہوں نے اپنی آنکھوں سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ریاستی جبر اور اس کے متاثرین کی صورتحال کو دیکھا اور اسے ہمیشہ کیلئے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔
یہی کتاب کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے برسلز میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور اسی کانفرنس میں موجود پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کو بھی پیش کی تھی۔