کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 10 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کےمطابق لانڈھی منزل پمپ مین اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 50 سالہ زاہد جاں بحق ہو گیا ، متوفی راہ گیر اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے زخمی ہونے کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا ، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور زخمی راہ گیر کو اسپتال لیکر گیا تھا ، پولیس نے حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے لیا جبکہ ڈڑائیور کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے،گلستان جوہرراڈوبیکری کے قریب تیزرفتارکارالٹنے سے اس میں سوار5افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں 25سالہ فہد ولد رحمت ،22سالہ شیر زاد ولد مظہر، 30سالہ بلال ولد آصف اور 23سالہ سعد ولد مظہر جمیل اور دیگر شامل ہیں، حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ، لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب تیز رفتار بس اور ٹریلر میں ٹکرکے باعث5افراد زخمی ہو گئے جنہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ،دریں اثنا سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، حادثہ پک اپ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، پک اق ڈرائیور زین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔