کراچی( اسٹاف رپورٹر) نیشنل کرسچن پارٹی کے تحت اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر مبینہ طور پرگجرانوالہ کے شادی شدہ جوڑے کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے کی قیادت شبیر شفقت او دِیگر نے کی، مظاہرین نے گذشتہ دنوں کراچی کی ساحلی پٹی چائنہ پورٹ کے قریب شادی شدہ جوڑے ساجد اور ثناء کے مبینہ قتل پر ا فسوس کا اظہار کیاانہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا، متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیا جائے۔