کراچی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور استحکام کیلئے پوری قوم پر عزم اور متحد ہے، یوم آزادی پاکستان ملک گیر سطح پر شایان شان طریقے سے منائیں گے ، ملک بھر کے تمام عہدیداران وکارکنان یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں پر چم کشائی، ریلیوں، کانفرنسز وسمینار کا انعقاد کریں۔