کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ ٹاؤن واقع گلشنِ غازی میں 6 سالہ ہمیرہ دختر یوسف نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچی گھر کے اندر موجود تھی، بہادرآباد درویش کالونی عوامی مرکز کے قریب جھگڑے کے دوران 18سالہ محمد رضوان ولد جہانگیر چھری کے وار سے زخمی ہو گیا، ضلع وسطی دیر کالونی بلاک پی میں ہوٹل کے قریب 22سالہ عمر ولد عظمت گل اندھی گولی کا شکار ہو کر زخمی ہو گیا ، منگھوپیر غازی گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں گولی لگنے سے 40 سالہ صابر ولد امیر خان زخمی ہو گیا۔