کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ اورپولیس نے سہراب گوٹھ اورخلجی گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرمنشیات فروشی میں ملوث2ملزمان محمد نظیم اورجہانگیر خان عرف ملا کو گرفتارکر کے 400گرام چرس، 240 گرام ہیروئن، 3 موبائل فون اورنقدی برآمد کرلی ۔