کراچی (اسٹاف رپورٹر) گڈاپ ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 17 سالہ عبدالکبیر ولد عبدالحمید جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے متوفی سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوا، اہلخانہ نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کردیا جس پر پولیس نے متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔