کوٹلی‘ سماہنی (نمائندہ جنگ‘ نامہ نگار) آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا، وارنٹ جاری تھے سماہنی سے گرفتار کیا گیا ‘ جنڈی چونترہ میں پولیس نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کو سماہنی سے گرفتار کیا گیا جہاں میں تقریب اور ریلی میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے 9مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری تھے۔ سردار عبدالقیوم نیازی کو جنڈی چونترہ کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔