اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)پاکستان غزہ کیلئے 200ٹن امدادی کھیپ بھجوائے گا،100ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعےآج راونہ ہو گی،وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے مزید امدادی سامان روانگی کی تقریب اتوار کے روز منعقد ہوئی ۔سامان روانگی تقریب میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چئیرمن این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے کے اعلی افسران اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی وزیراعظم نے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے،الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔