• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے گنڈاپور کے استعفے کی کوئی بات نہیں کی‘ عمر ایوب

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے کی خبروں کی تردید کردی اور کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کے استعفے سے متعلق کوئی بات نہیں کی‘ ہائبرڈ حکومت دو نوجوان لڑکوں سے خوفزدہ ہے‘5اگست کا احتجاج کوئی احتجاجی تحریک نہیں‘ ہر ضلع اپنے اپنے طور پر احتجاج کرے گا۔گزشتہ روز عمرایوب کا میڈیا سے گفتگو میں کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے جب مرضی پاکستان آئیں پاکستان تحریک انصاف کی پوری قیادت ان کو ویلکم کرے گی ‘ بانی کے بیٹے والد کی ہدایات پر عمل کریں گے۔بانی کی طرف سے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کی کوئی ہدایات نہیں آئی، عمران خان کا مطالبہ ہے کہ آپریشن کے بجائے مذاکرات ہونے چاہئیں۔
اہم خبریں سے مزید