• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر عارف علوی و اہلخانہ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف ریکارڈ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواستوں پر تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید