کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب تعزیت کے لئے اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کے گھر پہنچ گئے انہوں نےسیف الدین کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا مرحومہ کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر میئر نے کہا کہ والدین کا سایہ عظیم نعمت ہے، ان کا کوئی نعم البدل نہیں اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔