• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کو پامال کر دیا ، ثروت اعجاز قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل نےاقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کو پامال کر دیا ، جنگ بندی معاہدہ محض کاغذی اعلان بن کر رہ گیا ہے،کیونکہ اسرائیل نے امدادی سامان کی ترسیل پر پابندیاں برقرار رکھ کر عالمی قوانین،اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کی تمام اقدار کو پامال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ غزہ میں 15 لاکھ سے زائد بےگھر فلسطینی اب بھی خوراک، ادویات،پینے کے پانی، بجلی اور رہائش جیسی بنیادی ضروری سہولیات سے محروم ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید