کراچی(اسٹاف رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلرکے طور پر باضابطہ اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ المنائی ایسوسی ایشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد (کراچی چیپٹر) نے نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ سیکریٹری امین یوسف، نائب صدر جہانگیر احمد، سرپرست اعلیٰ اقبال قریشی اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان تعلیمی میدان میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید