• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

85 سالہ خاتون کی فلیٹ سے 8 روز پرانی لاش ملی، موت طبعی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )یوسف پلازہ تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 19 uk فلیٹس فلیٹ نمبر ای 3 سے ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی شناخت 85 سالہ قدسیہ زوجہ اخلاق انصاری کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی لاش آٹھ سے نو روز پرانی ہے اور متوفیہ کی موت طبعی طور پر واقع ہوئی ہے۔ بن قاسم کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ گلا کٹی لاش ملی، دیگر علاقوں سے معمر خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود نجی اسٹیل مل کے قریب جنگل سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ایس ایچ او فیصل رفیق کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ عبداللّٰہ ولد مہراب خان کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی بن قاسم کے علاقے میں واقع فیکٹری میں کام کرتا تھا، وہ 9 دسمبر کو فیکٹری سے نکلا تھا جس کے بعد سے لاپتہ تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید