• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننائج کے اعلان سے قبل ایڈمیشن شروع کرنےڈائریکٹرایچ ای سی کونوٹس

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر لاء کالج یونیورسٹی آف پشاور میں ایف اے، ایف ایس سی کے نتائج کے اعلان سے قبل ایڈمیشن شروع کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈاٹریکٹر ایڈمیشن اور ایچ ای سی کو نوٹس جاری کردیا اور قرار دیا کہ نتائج کے اعلان سے قبل کس طرح لاء کالج میں داخلے شروع کئے گئے ہیں کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کےجسٹس سیدارشدعلی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار عفان کے وکیل دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار نے فرسٹ ائیر کے امتحان میں اچھے نمبرز حاصل کئے ہیں جبکہ سیکنڈ ائیر کے امتحان کے نتائج کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا انہوں نے عدالت کوبتایا کہ خیبر لاء کالج میں بی ایس کے داخلوں کے لئے 16 اگست کو انٹری ٹیسٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ لاء ایڈمیشن ٹسٹ 24 اگست کو ہوگا، جس کے باعث درخواست گزار انٹری ٹیسٹ میں شامل نہیں سکتا لہذا طالب علم کو انٹری ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے جسٹس ارشدعلی نے کہا کہ جب ایف اے، ایف ایس سی کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تو وقت سے قبل انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیوں کیا جا رہا ہے فاضل بنچ نے ڈاٹریکٹر ایڈمیشن اور ایچ ای سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اگست تک جواب طلب کرلیا۔
پشاور سے مزید