• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد علی شہزادہ نے چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن کا چارج سنبھال لیا

پشاور (این این آئی) گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر محمد علی شہزادہ نے باضابطہ طور پر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبر پختونخوا کے چیف کمشنر کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کمیشن کے افسران نے شرکت کی، جہاں محمد علی شہزاد ہ نے عوامی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے اور خیبر پختونخوا کے شہریوں کو بنیادی سہولیات تک بروقت رسائی یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی شہزاد ہ نے گورننس میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثریت کو فروغ دینے میں کمیشن کے کلیدی کردار پر زور دیا۔
پشاور سے مزید