• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ کیئر کمیشن کا ڈی ایچ او آفس چارسدہ میں سیمینار کا انعقاد

پشاور(خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈائریکٹر رجسٹریشن نے ڈی ایچ او آفس چارسدہ میں لائسنسنگ کے متعلق ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن عزم رحمان کے مطابق سیمینار میں ڈاکٹروں اور شعبہ صحت سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر رجسٹریشن ڈاکٹر شفاء حیدر کا کہنا تھا کہ لائسنس حاصل کرنا تمام مراکز صحت کے لئے لازمی ہے، لائسنس سے طبی مراکز کے معیار میں بہتری لائی جاتی ہے جس سے عوام الناس کو صحت کی محفوظ اور معیاری سہولیات فراہم ہوتی ہیں۔
پشاور سے مزید