• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاج محمدخیبر پختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب

پشاور(خصوصی نامہ نگار)تاج محمد کو خیبر پختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے انتخابات پشاور میں ہوئے دیگر عہدیداروں میں سید اصغر علی شاہ صدر‘ اشفاق احمد خلیل ایڈوکیٹ سینئر نائب صدر‘ انور رشید‘ناصر محمود‘ ملک خانزیب خان ایڈووکیٹ نائب صدور‘اعجاز محمد درانی جنرل سیکرٹری‘ شمس الرحمان جائنٹ سیکرٹری ‘ فنانس سیکرٹری عزیر محمد اور پریس سیکرٹری قادر خان شامل ہیں۔ نو منتخب صدر سید اصغر علی شاہ اور جنرل سیکرٹری اعجاز محمد درانی نے اس کا عزم کا اظہار کیا کہ صوبہ بھر میں رسہ کشی کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
پشاور سے مزید