• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن قونصلیٹ کراچی، غیر یورپی شہریوں کے لیے ویزا سروسز بحال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جرمن قونصلیٹ کراچی نے معمول کے مطابق سروسز شروع کر تے ہوئےغیر یورپی شہریوں کے لیے ویزا سروسز بحال کر دی ہے ،کراچی قونصل خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے کہ غیر یورپی شہریوں کے لیے ویزا سروسز دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔اس لئے اب غیر یورپی شہری بھی ویزے کی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل قونصل خانے کو غیر یورپی شہریوں کیلئے بند کردیا گیا تھا ۔ اورقونصلیٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر آئندہ احکامات تک ویزا سروس معطل رہے گی۔

اہم خبریں سے مزید