• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی این اے کے بغیر کوئی بھی شخص ایف آر سی میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر ڈی این اے نہ کروانے والے گلستان جوہر کے رہائشی وسیم کی توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابرہیم پر مشتمل بینچ کے روبرو عدالتی احکامات پر ڈی این اے نہ کروانے سے متعلق گلستان جوہر کے رہائشی وسیم کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ نصرت نامی شہری جائیداد کے لالچ میں میرے بھائی ہونے کا دعویدار ہے۔ نصرت نے جعل سازی میں ایف آر سی میں اندراج کروالیا تھا۔ سپریم کورٹ نے نصرت کو ڈی این اے کروانے کا حکم دیا تھا۔ 3 برس گزر جانے کے باوجود نصرت نے ڈی این اے نہیں کروایا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈی این اے کے بغیر کوئی بھی شخص ایف آر سی میں شامل نہیں ہوسکتا۔ اگر وہ ڈی این اے نہیں کرواتا تو وہ آپ کا فیملی ممبر نہیں ہے۔ ماتحت عدالت کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردیتے ہیں۔ عدالت نے درخواست نمٹادی۔
اہم خبریں سے مزید