• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی نجی تیل کمپنیوں کی عراق میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری

کراچی(نیوز ڈیسک) چین کی نجی تیل کمپنیوں کی عراق میں اربوںڈالرز کی سرمایہ کاری ،یہ تیل کمپنیاں عراق میں اربوں ڈالر کے منصوبوں کے ساتھ داخل ہو رہی ہیں۔یونائیٹڈ انرجی گروپ ،ژونگ مان پٹرولیم و دیگر نے نے تیل کی تلاش کے لائسنس حاصل کیےتاکہ عراق کے آئل ذخائر کو مزید ترقی دی جاسکے۔ یہ کمپنیاں اوپیک کے دوسرے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک میں پیداوار پر غالب عالمی اور چینی سرکاری کمپنیوں کو چیلنج کر رہی ہیں۔یونائیٹڈ انرجی گروپ (UEG)یہ ہانگ کانگ کی ایک چھوٹی کمپنی ہے جو پاکستان اور چین کے لیاؤہے آئل فیلڈ میں تیل و گیس پیدا کرتی ہے۔ یہ عراق کے بلاک 9 میں تقریباً 1,20,000 بیرل یومیہ تیل پیدا کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید