اوول (جنگ نیوز)بھارت کی اوول ٹیسٹ میں تاریخی ٹیسٹ جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر محمد سراج شہ سرخیوں میں ہیں۔ سراج نے انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں 9 وکٹ حاصل کرکے سیریز 2-2 سے برابر کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ کرکٹ شائقین سے لے کر تجزیہ کاروں تک سبھی نے انہیں بھارتی بولنگ اٹیک کی ریڑھ قرار دیا۔ وہ پولیس میں اعزازی ڈی ایس پی ہیں۔ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق کوچ اور کپتان روی شاستری نے سراج کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اب محمد سراج ڈی ایس پی نہیں ہوں گے۔ حیدرآباد واپس آتے ہی انہیں بڑی ترقی ملے گی۔ انہوں نے وہ کر دکھایا ہے جو بہت کم لوگ میدان میں کر سکتے ہیں۔