کراچی(اسٹاف رپورٹر) دی ہنڈرڈ کے لئےمحمد عامر اور عماد وسیم نے ناردرن سپر چارجرز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اس معاہدے کے بعد یہ خدشات دور ہوگئے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی نئے بھارتی مالکان کے ساتھ ہنڈرڈ سے باہر ہو جائیں گے۔ ای سی بی نے اس سال کے شروع میں نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ ڈیل کی تھی۔ آٹھ میں سے چارمالکان بھارت میں مقیم ہیں، اور مزید دو بھارتی نژاد امریکی ہیں ۔ گزشتہ سال شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایونٹ میں شرکت کی تھی۔ عامر اور عماد 2025 کے سیزن کے معاہدے پر دستخط کرنے والے پہلے دو پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ سپر چارجرز کے نئے مالکان بھارتی میڈیا ٹائیکون ہیں ۔ محمدعامر اور عماد ہنڈریڈمیں بین اسٹوکس کے ساتھ منسلک ہوں گے۔