کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق کو کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔وہ اس وقت پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیم کے سلیکٹر کی بھی ذمے داری نبھارہے ہیں۔ اعظم خان ہیڈ کوچ کی زمہ داری نبھائیں گے۔اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹروسیم باری، اقبال قاسم بھی ڈائر یکٹر حینف محمد ہائی پرفارمنس رہ چکے ہیں۔