کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر اور مختلف علاقوں کو جشن آزادی کے حوالے سے سجایا جا رہا ہے، تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑ ی میں ٹاؤن انتظامیہ کے تعاون سے ماڑی پور میں جشن آزادی معرکہ حق ریلی نکالی گئی جبکہ ٹاؤن انتظامیہ کے تعاون سے منگھوپیر روڈ پر قومی پرچم لگاے گئے، ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق چانڈیو کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو پارک ،منگھو پیرروڈ بلدیہ سب ڈویژن میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سیکٹر ڈی اور کیماڑی میں شجر کاری کی گئ، ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو کے مطابق ضلع ملیر میں مختلف علاقوں میں شجرکاری کی گئی،ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق سول لائن چیف منسٹر ہاؤ س روڈ، کلب روڈ پر اور لیاری سب ڈویژن میں لیاری ویلکم گیٹ پر اور شاہ عبد الطیف بھٹائی روڈ پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں، تقریبات کے انعقاد میں متعلقہ ٹاؤن انتظامیہ نے تعاون کیا ،ڈپٹی کمشنر غربی ذوالفقار میمن نے بتایامومن آباد سب ڈویژن میں باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا ، ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم کے مطابق ضلع کے پبلک اسکول و کالج نارتھ کراچی میں مختلف جماعتوں کے بچوں کے درمیان جذبہ حب الوطنی آزادی کی اہمیت، دفاع پاکستان کے موضوع پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔