• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں شادی شدہ خاتون کی ہلاکت، شوہر نے تشدد کر کے مارا ہے،متوفیہ کے اہلخانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) خمیسو گوٹھ واقع گھر سے ایک خاتون کو جناح اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کی موت واقع ہو چکی ہے،متوفیہ کی شناخت 22 سالہ شکیلہ زوجہ وزیر کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او رضوان قریشی نے بتایا کہ خاتون کے گھر والوں کے مطابق متوفیہ بیٹی کی پیدائش کے بعد بیمار ہو گئی اور اسے چیسٹ انفیکشن ہو گیا تھا اور اس کا علاج چل رہا تھا ، گھر والے اسپتال سے لاش لے کر اپنے گھر چلے گئے ، گھر سے پھر تھانے آکر بتایا کہ شکیلہ کے شوہر نے اسے تشدد کر کے مارا ہے،ایس ایچ او نے بتایا کہ بظاہر متوفیہ کے جسم پر کسی تشدد کا نشانہ نہیں تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید