• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سینٹرل پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سینٹرل پولیس آفس کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، آئی جی سندھ غلام نبی میمن سمیت ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز،اے آئی جیز اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی، تقریب میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد اپنےض کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے،آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری پاک فوج کئی محاذوں پر دشمن سے نبردآزما ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید