کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے شاہ لطیف تھانے میں نوجوان کے قتل کے مقدمے میں ملزمان کو 8 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے گرفتار ایس ایچ او سمیت چار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا ، ملزمان میں ایس ایچ او صدر الدین میرانی،اے ایس آئی سلیم مغل، عاطف اور شاہ زیب شامل ہیں۔