• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عوام کی گاڑیوں پر پاکستانی پرچم آویزاں کرنے کی مہم قابل ستائش ہے، صادق ادریس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنماصادق ادریس نے کہا ہےکہ کراچی کے عوام کا اجرک کو مسترد کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں پر پاکستانی پرچم آویزں کرنے کی مہم میں جوش و جذبےسے حصہ لینا یقیناقابل ستائش ہے،صادق ادریس نے جئے سندھ کے غنڈوں کی جانب سے سبز ہلالی پرچم کی بے حرمتی اور پاکستان مخالف نعروں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی پرچم اتارنے اور پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کوفوری گرفتار اور قرار واقعی سزا دی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور جئے سندھ کے علیحدگی پسند سندھی ایک ہی سکہ کے دو روخ ہیں ،انہوں نے کہا کہ جولوگ تقسیم کا خواب دیکھ رہے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ کراچی پاکستان کا تھااور پاکستان کا ہی رہے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید