• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالڈ ویسٹ، 8 سے 10 اگست فیرئیر ہال میں فیملی فیسٹول کا انعقاد ہو گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مئیر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب اور کمشنر کراچی کی ہدایت پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ طارق علی نظامانی کی صدارت میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ 8اگست سے 10 اگست فیرئیر ہال میں فیملی فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا ،جس میں شہریوں کے لئے فوڈ اسٹال، بچوں کے لئے کھیل کود کی سرگرمیاں، ملی نغمے اسپورٹس و دیگر تفریح کے پروگرام شامل ہیں ، 11اگست سے 13 اگست تک شاہراہ قائدین پر جشن آزادی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی جہاں پرسندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکا ایک مرکزی کیمپ بھی لگایا جائے گا ، ہر ضلع میں جشن آزادی کے سلسلے میں کیمپ لگائے جائیں گے، جشن آزادی کی سرگرمیوں میں علاقہ مکینوں کو شامل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ کی سطح پر رنگا رنگ پروگرامز مرتب کئیے گئے ہیں، ایک ٹرک(فلوٹ)تیار کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید