• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم استحصال کشمیر بنیادی حقوق کی پامالی کی یاد دلاتا ہے، شاداب نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کا استحصال بند نہ ہوا تو عالمی اداروں کی اہمیت ختم ہوجائیگی، کشمیر یوں کے ساتھ ہیں انہیں حق خود ارادیت دلانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،بھارت کے انسانیت دشمن دہشتگردانہ چہرے سے پوری دنیاواقف ہوچکی ہے،پاکستان سمیت پوری دنیا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیری حق خود ارادیت کی حمایت کررہی ہے،یو م استحصال کشمیر عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی کی یاد دلاتا اور بھارتی ظلم وجبر انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابائے اردوروڈ پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،شجر کاری مہم میں چیئر مین آل کراچی تاجر اتحا عتیق میر اور دیگر تاجر رہنماؤں ،مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،نائب امیر کراچی فرحان راجپوت،اراکین کراچی رابطہ کمیٹی اور دیگر موجود تھے،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پودا لگا کردرخت بنانا سنت، صدقہ جاریہ اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بھی ہے، صاف ستھرا صحت افزاء ماحول فراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت شجرکاری کیلئے عملی کردار ادا کرئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید