کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ٹاون کونسل نے ٹاون میونسپل کمشنر لانڈھی محمد ابراہیم عمرانی و چیف اکاوئنٹ آفیسر یاسر عباسی کی خدمات سندھ حکومت کو واپس کرکے دونوں کی جگہ پر نئے افسران کو تعینات کرنے کی قرارداد منظور کر لی اور اسے محکمہ جاتی کاروائی کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھیج دیا ٹی ایم سی محمد ابراہیم عمرانی و چیف اکاوئینٹ آفیسر یاسر عباسی کے خلاف ٹاون کے معاملات میں غیر ضروری رکاوٹ، مداخلت ،ترقیاتی کاموں اور چئیرمین کے احکامات میں مسلسل رکاوٹیں ڈالنے کے حوالے سے متعدد شکایات تھیں،غیر قانونی ہائیڈرینٹ کے خاتمے۔یوسی 1 تا یوسی 10 پانی کی لائنوں کی لیکجز ومرمت کرنے کی منظوری کی قرارداد کی کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔