کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری و سابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی کے چھوٹے بھائی عبد الکریم ولد طیب بارائی منگل کو انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ فیصل مسجد قلندر آباد گلستان جوہر بلاک 10میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان،نائب امراء کراچی سیف الدین ایڈوےکیٹ، برجیس احمد اور دیگر ، عزیز اقارب، اہل محلہ نے شرکت کی، مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔